27 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےپارلیمنٹ کےاسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے گروپ پانچ جمع ایک کےساتھ ایران کےمذاکرات میں امریکہ کےرویےکو دوغلہ پن اورفریب پرمبنی قراردیاہے۔

ابنا: ڈاکٹرلاریجانی نےآج نویں پارلمینٹ کےدوسرےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےگروپ پانچ جمع ایک کےساتھ مذاکرات کےباوجود ایران پرپابندیاں جاری رہنےپرمبنی امریکی وزیرخارجہ کےبیانات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ امریکہ اوردوسرےمنہ زورممالک کویہ جان لیناچاہئےکہ نویں پارلیمنٹ آخری دم تک قوم کےحقوق کی حفاظت کرتی رہےگی اور وہ یہ نہ سمجھیں کہ ایرانی حکام ان کی اس طرح کی فریب کاریوں کی جانب متوجہ نہيں ہیں۔ڈاکٹرلاریجانی نےکہاکہ اگرامریکہ اور دوسرےمغربی ممالک ایران کےساتھ مذاکرات چاہتےہيں توایران کےساتھ حقیقی مذاکرات کریں صرف وقت برباد نہ کریں۔ ........

/169